ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، 12 ویں گڈنیس ٹرین پاکستان روانہ

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے تیار کیے گئے انسانی امدادی سامان کو پاکستانکے   سیلاب کی تباہی والے علاقے کے متاثرین  کی امداد کے لیے   "گڈنیس ٹرین قوجہ ایلی سے روانہ ہوگئی ہے۔

گورنر کے دفتر کے بیان کے مطابق، 28 ویگنوں پر مشتمل "گڈنیس ٹرین” پر تیار کردہ 697 ہزار کلوگرام انسانی امدادی مواد کی لوڈنگ کا عمل Köseköy لاجسٹک ڈائریکٹوریٹ میں مکمل کیا گیا۔

ڈپٹی گورنر عبدالرؤف اولوسوئے نے  کہا ہے کہ  ترکی کی جانب سے ایک دوست اور برادر ملک پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے شروع ہونے والی "گڈنیس ٹرین” کا سفر کو قوجہ ایلی  سے  جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مارمارا ریجن میں صوبوں کا مشترکہ نقطہ  قوجہ ایلی  ہے، اولو سوئے  نے کہا، کل 55 ہزار بکسوں  کا ہدف پورو کیا گیا اور  ہم نے آج تک اپنے پارسل نمبر کو 62 ہزار تک مکمل کر لیا ہے۔ امید ہے کہ اس ہدف پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اگلے ہفتے کے لیے تیار کردہ پروگرام کے ساتھ 72 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

12ویں  "گڈنیس ٹرین” کو دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں