ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان: ایشام میں بم دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں