ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی:شہرقائد میں ایک گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سموں گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والا شخص چور ہے، جو اپنے 2 ساتھیوں سمیت چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گھر کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک چور ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں