ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلابی پانی صرف اس لیے نہیں نکالا جارہا کہ مزید امداد مانگی جاسکے، علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی صرف اس لیے نہیں نکالا جارہا کہ مزید امداد مانگی جاسکے،سندھ حکومت ہر چیز پر اپنا ٹیکس لگا لیتی ہے،مرتضی وہاب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا، وہ شخص جھوٹ بول کر وزیراعظم کے جہاز میں لندن بھاگا۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل تو چھوٹا منی لانڈر ہے، یہ بڑے منی لانڈر ہیں، اسحاق ڈار نوازشریف کی منی لانڈرنگ پر وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔

علی زیدی نے کہا کہ سندھ سمیت کراچی کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دوبارہ آگے کردی گئی، سندھ حکومت اپنا ٹیکس لگا لیتی ہے، ہر چیز پر ٹیکس ہے، یہ اب بات کرنے اور سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا ہے کہ کراچی کی کوئی سڑک ٹھیک نہیں، کچرا اٹھتا نہیں، بجلی آتی نہیں، ٹیکس لیں لیکن یہ انسان کی زندگی تو رہنے کے قابل کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے پاکستان کا 50فیصد سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے، مرتضی وہاب مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں 15سال سے حکومت ہے، کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں آئی، سالوں سے ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی کو تباہ کیا گیا، پانی جان بوجھ کر نہیں نکالا جارہا ہے، پانی صرف اس لیے نہیں نکالا جارہا کہ  مزید امداد مانگی جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں