ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان: سیلاب اور متعدی بیماریاں، 10 کلیاں خنّاق کی وجہ مرجھا گئیں

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب کی آفت کے بعد حالیہ 2 ماہ کے دوران خنّاق  کی بیماری کی وجہ سے 10 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں حالیہ 2 ماہ کے دوران 10 بچے خنّاق کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید 39 مریضوں میں خنّاق کی تشخیص  ہوئی ہے۔

حکام نے بیماری کی تحقیق اور ویکسینیشن کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ خنّاق کی وجہ سے مزید اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 14 جون سے جاری مون سون بارشوں کے پیدا کردہ  سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں میں 1638 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں