ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اچھا ہوا آڈیولیک ہوئی ،سائفربھی لیک ہونا چاہیے،عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اچھا ہوا آڈیولیک ہوئی ،سائفربھی لیک ہونا چاہیے ۔

پنجاب ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو میں نے اس پر صحیح کھیلا ہی نہیں ہے، اب یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر نے یہ آڈیو لیک کی ہے، میں چاہتا ہوں کہ سائفر لیک ہو جائے تاکہ قوم کو پتا چلے کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں