ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا کی بھی تشخیص

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں، نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

 یاد رہے کہ نسیم شاہ کو دو روز قبل بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز پی سی بی نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد  میڈیکل ٹیم کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں