ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے، خواجہ آصف

اسلا م آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے باعزت بری ہونے کے بعد نواز شریف جلد واپس آئیں گے، مگر انہیں احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے پنجاب میں تبدیلی کی کوشش کے سوال پرکہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے ،کوشش ہے اور جاری رہیگی، وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، 200 کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سات، آٹھ کی اکثریت ہے۔

 آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہیکہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں  آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائے کہاں سے آیا؟کسی آئین و قانون میں نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں