ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ انہیں نمونیا کا مرض لاحق ہے۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں، وہ ہوٹل میں تمام کوویڈ 19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔

انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران نسیم شاہ سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے محض ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی ہسپتال داخل کروایا گیا۔

نسیم شاہ دو دن سے وہاں زیر علاج ہیں اور کورونا رپورٹ مثبت انےپر چند دن انہیں مزید وہاں داخل رہنا ہوگا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں