ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی لاوارث ہوچکا ہے، حلیم عادل

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی شہر لاوارث ہوچکا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، آٹا 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اور  بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

 حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں  جبکہ این آر او ٹو زور شور سے جاری ہے اور 11 سو ارب کرپشن کیس بھی ختم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر ان چورون نے این آر او ٹو لیا ہے، جس ایجنڈے پر یہ لوگ آئے تو وہ پورا ہورہا ہے۔

 حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان حکومت میں آئیں گے اور یہ سب چور جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے جبکہ  ڈاکو آزاد ہیں اور پولیس کے افسران لسی پی کر سورہے ہیں۔

  حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر لاوارث ہوچکا ہے، بنیادی سہولیات بھی عوام کو میسر نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری پوری دنیاکے دورے کرنے میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں