ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر عدالتیں اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو چکر نہ لگانے پڑتے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے، واحد حل عوام کا سڑک پر آنا ہی ہے تیاری کریں۔

ایک ٹوئٹ میں رہنما تحریک انصاف نے عمران خان کی سیشن کورٹ میں خاتون جج سے مانگنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم نے بھی عدالتیں نون اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں