ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی اتحاد میں شامل بڑی جماعت نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کو چیلنج کر دیا

 اسلام آباد: حکومتی اتحاد میں شامل بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف)نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔

جے یو آئی ف نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ایکٹ خلاف شریعت قرار دیا جائے۔

جے یو آئی ف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 اکتوبر کی تاریخ رکھ دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی بھی بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں