ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انتقال کر گئے

ٹوکیو:جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب ہسپتال میں داخل تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔

وہ 1979 میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔

وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکہ جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا ء پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔

ریسلر انوکی نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور 4 دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں