ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسان اتحاد کا دھرنا خیابان چوک پر چھٹے روز بھی جاری، ڈیڈ لائن برقرار

اسلام آباد: کسان اتحاد کا دھرنا خیابان چوک پر چھٹے روز بھی جاری رہا ، مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ، دھرنے کے شرکا نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈی چوک جانے کی دھمکی دے دی ہے۔

مطالبات نہ مانے گئے تو مظاہرین ریڈ زون کی جانب مارچ کریں گے، خیابان چوک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، خیابان چوک سے ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں