ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حب میں گھر پر دستی بم حملہ، 6 زخمی

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے حب میں گھر پر ہونے والے دستی بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حب میں قائم خیبر سوسائٹی میں ایک سیاسی شخصیت کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

کریکر دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تمام کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور وقوعہ کو سیل کر کے وہاں سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں