ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے بعض سرکاری دستاویزات ٹوائلٹ میں بہا دیئے تھے،کتاب کا دعوی

 دعوی کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض سرکاری دستاویزات کو پھاڑ کر ٹوائلٹ میں بہایا تھا۔

 صحافی میگی ہبرمین کی ٹرمپ سے متعلق  کنفیڈنس مین یعنی بااعتماد شخص نامی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے وقت وائٹ ہاوس کے ٹوئلٹس میں اکثر کاغذ پھنسنے کا مسئلہ پیدا ہوتا تھا جو کہ ٹرمپ بہایا کرتے تھے۔

 یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر اپنے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بعض سرکاری دستاویزات کو ضائع کرنے کا الزام  تھا جس پر  فلوریڈا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر  ایف بی آئی نے چھاپہ مارتےہوئے  تفتیش بھی شروع کر دی تھی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں