ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں مظاہروں کی بنیاد پر امریکا نے نئی پابندیاں مزید لگا دیں

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

 امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکا کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔

 پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ امریکا کا موقف ہے کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں