ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسے لیکر انتشار پھیلا رہا ہے، مریم نواز

 لندن: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنے کے لیے دوبارہ بیساکھیاں ڈھونڈ رہا ہے۔ سیاسی شخص ہوتا تو ہم ضرور اس کے ساتھ بیٹھتے مگر یہ بیرونی طاقتوں سے پیسے لے کر انتشار پھیلا رہا ہے۔

لندن میں پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے بائیس کروڑ عوام کے ساتھ کھیلیں گے، ہم اسے کھیلنے نہیں دیں گے، سیاسی شخص ہوتا تو ہم ضرور اس کے ساتھ بیٹھتے مگر یہ بیرونی طاقتوں سے پیسے لے کر انتشار پھیلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈیل کے لئے یہ سب کرہا ہے اور دوبارہ بیساکھیاں ڈھونڈ رہا ہے، اس میں نام لینے کی ہمت نہیں بس پیغام دیتا ہے کہ اقتدار میں لے کر آئیں ورنہ اگلا قدم اٹھاؤں گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا گھناؤنا چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا، اس کی باتوں پر یقین کرنے والوں سے ہمدردی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ بیٹھنا کسی صورت ممکن نہیں البتہ اسے عبرت کا نشان بنانا ہے، ملکی سالمیت سے کھیلنے پر اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں