ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 65 ہزار سے زائد وارداتیں

کراچی: شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم وارداتیں 65 ہزار 500 سے تجاوز کرگئیں ، صرف ستمبر میں 7 ہزار 616 وارداتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم وارداتیں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا رواں سال وارداتیں 65 ہزار 500 سے تجاوز کرگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں 7 ہزار 616 وارداتیں ہوئیں، ڈاکو¿وں نے 15 افراد کی جان لی۔9ماہ کے دوران شہر سے 38 ہزار 285 موٹر سائیکلیں چوری اور 3 ہزار 712 چھینی گئیں جبکہ رواں سال اب تک گاڑی چھیننے کی 127 اور چوری کے 1561 واقعات پیش آئے۔

کراچی والوں کو 9 ماہ میں 21 ہزار767 موبائل فونز سے محروم بھی کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں