ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل کردی

واشنگٹن: امریکا نے ڈرون حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کر دی، وائٹ ہاؤس نے انسداد دہشت گردی کے ڈرون حملوں سے متعلق قوانین کو سخت کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کسی دہشتگرد کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی صدر کی منظوری درکار ہوگی، سابق امریکی صدر ٹرمپ دور میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے اختیارات نچلی سطی پر متنقل کر دئیے گئے تھے،صدر جو بائیڈن نے طویل انتظار کے بعد خفیہ پالیسی پر دستخط کیے ہیں جس میں سی آئی اے اور پینٹاگون کے لیے روایتی جنگی علاقوں سے باہر کیے جانے والے مہلک ڈرون حملوں اور کمانڈو چھاپوں کے لیے قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔

امریکہ کی طرف سے صرف عراق اور شام کو روایتی جنگی علاقوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے  نئی پالیسی میں صومالیہ، یمن اور اب، افغانستان جیسے ممالک آئیں گے جہاں امریکہ دہشت گردی کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

The post امریکا نے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل کردی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں