ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثناء کے وارنٹ افراتفری پھیلانےکی سازش ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کو افراتفری پھیلانےکی سازش قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ یہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں