ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

 لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں، جن سے 1320 گرام بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹر ،پستول، موبائل فون،نقدی، 19 ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم تنظیموں کی کتابیں، اور 3 کالعدم تنظیموں کے میگزین برآمد کئے گئے۔ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 367 کومبینگ آپریشن کئے جن کے دوران 226 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں