ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے انکوائری عدالت میں چیلنج کردی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

نجی ٹی  وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپا مارا اور  ہراساں کیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر  درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں، لہذا ایسی کارروائیوں سے  فوری طور پر روکا جائے، ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔ ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے۔ بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق وصول کیے،پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں