ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب ہفتے کو لو کے تھپیڑے چلے۔

میٹ آفس کے مطاب  ہفتے کے روز پارہ 38.5ڈگری رہا،ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم رہے گا،3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی،اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی/شمال مشرقی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں،تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں