ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں  9 افراد کو مار ڈالنے والے ٹائیگر کو ہلاک کر دیا گیا

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں 9 افراد کو مار ڈالنے والے ٹائیگر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ٹائیگر نے گزشتہ 4 دن کے دوران 1 بچے سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ یہ ٹائیگر کل 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اس ٹائیگر کے حوالے سے دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق محکمہ جنگلات نے ٹائیگر کو پکڑنے کے لیے 400 افراد کی ٹیم تشکیل دی تھی جبکہ 1 اسنائپر شوٹر کو بھی بہار طلب کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں