ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان، میر علی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں