ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا کشتی حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

ابوجا:نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہوگئی ۔

 غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق جمعے کے روز جنوب مشرقی ریاست انامبرا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کشتی 85 مسافروں کو لیکر جارہی تھی کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے سیلابی ریلے کی نذر ہوئی۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 85 افراد میں سے 15 کو بروقت بچا لیا گیا تھا جبکہ10 لاشیں نکالی گئیں۔

نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اپنے بیان میں 76 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ 9 افراد کی لاشوں کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی حکام کو حفاظتی پروٹوکول پر مکمل عمل کروانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں