ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کو موسمیاتی مسائل کے حل کی عالمی تنظیم کی نائب صدارت دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مسائل کے حل کی عالمی تنظیم (سی او پی 27) کی نائب صدارت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ایم ہاؤس (پریس ونگ)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے۔ سی۔او۔پی۔27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔کانفرنس آف پارٹیز (سی۔او۔پی۔27) کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔

اس سلسلے میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سی۔او۔پی۔27 کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ کانفرنس آف پارٹیز کا اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

سی او پی 27 کے اجلاس میں عالمی سربراہان، حکومتوں کے سربراہ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمے دار شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے یہ 27 واں اجلاس ہوگا۔ نائب صدارت کا منصب وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر دیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کے 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہونے والے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کو ایس۔سی۔او تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی دیگر ممالک نے تائید کی تھی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post وزیراعظم کو موسمیاتی مسائل کے حل کی عالمی تنظیم کی نائب صدارت دینے کا اعلان appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں