ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے میزائل تجربات کا مقصد دشمنوں کو اپنی صلاحیتوں سے باور کروانا ہے:شمالی کوریا

حالیہ میزائل تجربات پر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربات جوہری مشقوں کا حصہ تھے اور ایٹمی فوجی مشقوں کی نگرانی خود شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کی تھی۔

خبر کے مطابق، شمالی کوریا کی فوجی مشقیں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں ۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 2 ہفتے کے دوران پابندیوں کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے 7 میزائل تجربات کیے تھے۔

شمالی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا  کی جانب سے خطرات اور علاقائی امن کے دفاع کے لیے باقاعدہ اور منصوبہ بندی کے تحت یہ  میزائل تجربات کیے گئے۔

پیانگ یانگ کی جانب سے میزائلوں کا ساتواں اور آخری تجربہ گزشتہ روز حکمران جماعت کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا گیا، شمالی کوریا نے یہ میزائل امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کے فوراً بعد داغے تھے۔

 کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ان کی افواج کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت اہداف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

 گزشتہ ماہ انھوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جوہری طاقت میں انقلاب ناقابل واپسی ہے اور کہا کہ یہ مشقیں ملک کے دشمنوں کے لیے ایک واضح انتباہ اور  عملی  مظاہرہ ہیں۔

یاد رہے کہ  شمالی کوریائی حکومت کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے یہ ٹیکٹیکل  جوہری میزائل اُس کے سب سے بڑے دشمن امریکہ تک پہنچنے کے قابل تو نہیں ہیں تاہم، انھیں جنوبی کوریا اور جاپان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں