ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر روس کے میزائل حملے،جرمن سفارت خانہ بھی زد میں آگیا

  یوکرین کے دارالحکوت کیئف میں جرمن سفارت خانے کے ویزہ سیکشن کی حامل عمارت روسی میزائل  کی زد میں آ گئی۔

 جرمن امور خارجہ کے ترجمان کرسٹیان ویگنر نے برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا  کہ کیئف میں ہمارے سفارت خانے کی عمارت کو آج کےمیزائل حملے میں نقصان پہنچا ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ  یہ عمارت کافی مہینوں سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 یاد رہے کہ آج  روس نے  کیئف کے بعض علاقوں پر 75 میزائل حملے کیے جن میں سے 41 کو  فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں