ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم 8 سال میں پہلی مرتبہ ٹی 20 میچ میں ایک بھی چھکا نہ لگا سکی

کرائسسٹ چرچ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 فارمیٹ میں منفی اعتبار سے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی ٹیم 8 سال میں پہلی مرتبہ 20 اوورز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکی،کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے لیکن اس اننگز میں کسی بیٹر کی جانب سے کوئی چھکا نہیں لگایا گیا۔

نیوزی لینڈ میں اب تک کل 77 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ کسی ٹیم کی جانب سے 20 اوورز میں ایک چھکا بھی نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2014میں دبئی میں ایسا ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلتے ہوئے اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں