ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین، کیف کے ایک پل پر روسی فوج کے حملوں کے مناظر

کیف میں ایک پل  کو روسی حملوں کے  نتیجے میں  خاصا نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کے وزیر برائے داخلہ امور کے مشیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی حملے میں یوکرین کے شہر کیف میں ایک پل کو نقصان پہنچا ہے۔

وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ کیف کے شیوچینکیوسکی محلے کو نشانہ بنانے والے بم حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔ ماسکو کی طرف سے یہ مبینہ حملے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے یوکرین پر کرچ پل پر دہشت گردانہ حملے کا الزام عائد کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ روس کے لیے ایک اہم سپلائی لائن پر واقع کرچ پل 2014 میں روس کے کریمیا کے الحاق کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں