ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر کابینہ اجلاس سے قبل سرکاری افسران کو کمرے سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کو کمرے سے باہر نکال دیا۔  وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کو کمرے سے باہر نکلنے کی ہدایت کی جس پر افسران باہر چلے گئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں شریک ہونے والے وزرا بھی موبائل فون کمرے کے باہر داخلی دروازے پر لگے کاؤنٹر پر جمع کراکے میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزرا سے آئندہ کے سیاسی عمل پر مشاورت کی جبکہ کابینہ اراکین نے سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہار تشویش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں