ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین اب محرم کے بغیر بھی عمرہ ادا کرسکیں گی

ریاض: سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیربرائے حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ  نے بیان میں کہا کہ خواتین  کے لیے عمرہ ادا کرنے کے لیے محرم کی شرط ختم  کردی گئی ہے اور اب خواتین بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

وزیر برائے حج و عمرہ نے کہا کہ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا دارومدار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے۔ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔  یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کام جاری ہے۔

ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں