ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خود کشی کی دھمکیاں دینے پر 13 بھارتی شہری کویت سے ملک بدر

کویت سٹی: کویت میں مالی واجبات نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے 13 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق حکام نے انتہائی اقدام کرنے والے ان بھارتیوں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ان بھارتی شہریوں نے اونچائی پر چڑھ کر جان دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ کود کر خودکشی کر لیں گے۔اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکار اور فائر فائٹرز نے پہنچ کر صورتحال کی نازکت کو سمجھتے ہوئے تارکین وطن سے مذاکرات کیے اور انہیں تنخواہوں کے عوض ڈی پورٹ کرنے پر آمادہ کیا۔

میڈیا کے مطابق یہ تمام بھارتی سیاحتی ویزے پر مملکت میں آئے تھے اور فیس کے عوض ایک کنٹریکٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ان کے مستقبل میں کویت آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بلاک اسٹیٹس کے ساتھ انہیں ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں