ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: پیٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم، صارفین کی لمبی قطاریں لگ گئیں

فرانس میں 30 فیصد پیٹرول پمپوں پر ترسیل کی قلت کا سامنا ہے۔

 گوسائن ویلے شہر کے ایک پیٹرول پمپ پر صارفین کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔

پیٹرول پمپ ملازمین کے مطابق کل شہر بھر کے پیٹرول پمپ بند رہے اور مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3  بجے ان کے پمپ کو پیٹرول کی ترسیل کی گئی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی بدنظمی کے سدّباب کے لئے پولیس نے  پیٹرول پمپ پر ٹریفک کنٹرول کا فریضہ ادا کیا۔ تاہم پیٹرول لیتے وقت گاہکوں کے درمیان جھگڑے اور تو تکار  کے واقعات پیش آتے رہے۔

پیٹرول پمپ کے ملازمین کے مطابق صارفین کو پیٹرول کے حصول کے لئے اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں