ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس ازر مراکش کےد رمیان جوہری بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ

حکومتِ روس نے مراکش کے  ساتھ  جوہری  بجلی  گھر کی تعمیر   سے متعلق ایک مسودہ  تعاون  معاہدے کی منظوری دے دی ۔

 روسی حکومت کی جانب سے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق مراکش کی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مسودے کی منظوری  دے دی گئی ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر پر تعاون کریں گے۔

مراکش میں یورینیم کے وسائل کی دریافت اور ترقی پر مشترکہ کاروائیاں  بھی کی جائیں گی۔

دونوں ممالک جوہری فضلے کے  بندوبست  اور نئی ٹیکنالوجی کے فروغ  پر  بھی تعاون کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں