ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ،شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست کیس میں نظر ثانی کی اپیل منظوری پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران راج علی واحد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری کام کے سلسلے میں بار بار ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

راج علی واحد کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت عدالت نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کی درخواست کیس میں نظر ثانی کی اپیل منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے شرجیل انعام میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دو کرپشن کے ریفرنس اور ایک انکوائری جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں