ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جیسا جھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا، مریم نواز 

 لندن؛پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا جھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔عمران خان نے جو بائیڈن کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی بنیاد پر حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔

جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے پاس شرم نام کی کوئی چیز ہے؟ اپنی سیاست کو ایک طرف رکھنے اور پاکستانیوں کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آپ جیسا چھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں