ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو کا روسی فوج کیساتھ  ٹکراؤعالمی تباہی کا سبب بن سکتا ہے، پیوٹن

آستانہ : روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فورسز نے یوکرین میں براہ راست روسی فوج کے ساتھ لڑائی کی تو پھر عالمی سطح پر تباہی ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کے شہر آستانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا نیٹو فورسز کا کسی بھی سطح پر روسی فوج کے ساتھ براہ راست ٹکرا بہت ہی خطرناک اقدام اور عالمی سطح پر تباہی کی وجہ بن سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ جو لوگ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں وہ اتنے سمجھدار ہیں کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے یہ بھی کہا تھا کہ روس کی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا جب روس کے صدر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ مذاق نہیں کر رہے ہوتے بلکہ اگر یوکرین میں روسی افواج کی پسپائی کا سلسلہ جاری رہا تو پیوٹن اس پر عمل بھی کر سکتے ہیں تاہم امریکا ماسکو کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے طریقے کو جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں