ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

غزہ:اسرائیلی بحریہ کی مسلح کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر  فائرنگ اور آگ بھڑکانے والے گولے پھینکے ۔   کارروائی  رفح کے نزدیکی سمندر میں کی گئی۔ فلسطینی ماہی گیر غزہ سے متصل سمندری علاقے میں عام طور پر اسرائیلی قابض فوجیوں کی اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

ان ماہی گیروں کی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے اسرائیلی قابض فوج مشین گن استعمال کرتی رہی۔ اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کو علاقے سے بھگانے کے لیے آگ بھڑکانے والے گولے بھی استعمال کیا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی ایسا بار بار ہو چکا ہے کہ اسرائیلی فوجی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو آگ لگا دیتے ہیں یا ان کی کشتیاں پکڑ کر سمندر میں ڈبو دیتے ہیں۔ تاکہ آہستہ آہستہ یہ علاقہ مکمل طور پر فلسطینیوں سے خالی ہو جائے۔  یہ کارروائیاں آئے روز جاری رہتی ہیں۔

ان کارروائیوں کے دوران بعض اوقات ماہی گیروں کو نہ صرف یہ کہ گرفتار کر لیا جاتا ہے بلکہ ان کے روز گار کی واحد ذریعہ ان کشتیوں کو بھی اسرائیلی فوج ضبط کر لیتی ہے۔

 تاہم فلسطینی ماہی گیر اور ان کے بچے اسرائیلی ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

The post اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں