ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینک فراڈ کیس میں صارفین کو انصاف کے لیے ہر جگہ جانا چاہیے

صدر مملکت کی سلک بینک کو بینک فراڈ سے متاثرہ شخص کو منافع کے ساتھ 2 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت کی جانب سے بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رہا اور سلک بینک کی اپیل مسترد کردی۔
صدر نے اپنے فیصلے میں کہا برانچ میں ایماندار عہدیدار کی تقرری میں ناکامی اور ناجائز طور پر منافع روک کر بینک بدانتظامی کا مرتکب ہوا۔
ملتان کے ایک شہری محمد شفیق (شکایت کنندہ) نے بینک میں ٹرم ڈپازٹ رسید میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی
تھی۔ صارف کو صرف چھ ماہ کا منافع ادا کیا گیا ، بعد میں بتایا گیا کہ اس کی رسید جعلی ہے اور اسے سابق برانچ آپریشنز مینیجر نے دھوکہ دیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بینک کے نشان ، سابق برانچ آپریشنز مینیجر کے دستخط کے ساتھ رسید پیش کی۔
صدر مملکت نے کہا بینک اپنے ملازم کی جانب سے بینک کی اسٹیشنری پر دستخط شدہ کسی بھی دستاویز کا ذمہ دار ہے۔ عام لوگوں کے لیے بینک کی اصلی اور جعلی اسٹیشنری میں فرق کرنے کے لیے کوئی معیار موجود نہیں۔ صارف کا فرض نہیں ہے کہ وہ کسی بینک کے ریکارڈ اور اندرونی عمل کی چھان بین کرے۔ بینک اپنی اندرونی خامیوں کی ذمہ داری شکایت کنندہ پر منتقل کر رہا ہے۔ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ سابق برانچ منیجر نے رسید پر دستخط کیے۔ بینک نے یہ اعتراف بھی کیا کہ سابق مینیجر نے فراڈ کیا اور اسے نوکری سے برطرف کیا گیا۔
یہ ایک طے شدہ اصول ہے کہ ایک ملازم آجر کے کاروبار کے دوران اپنے ملازم کے ذریعے کسی صارف کے نقصان کا ذمہ دار ہے۔ ایماندار اور ذمہ دار عملے کی تقرری بینک کی ذمہ داری ہے نہ کہ شکایت کنندہ کی۔ بینک کھاتہ دار کی محنت سے کمائی گئی رقم کا محافظ اور امین ہے۔ بینک اہلکار انتظامیہ کی طرف سے تعینات کیا گیا ، دھوکہ دہی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ یہ بینک حکام کی طرف سے بدانتظامی کا معاملہ ہے ، بینک مزید تاخیر کے بغیر نقصان پورا کرنے کا ذمہ دار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں