ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاری گینگ وار کا ایک اور مرکزی ملزم ساجد بلوچ مسقط سے گرفتار

کراچی:لیاری گینگ وار کے ایک اور مرکزی ملزم ساجد بلوچ کو مسقط سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کرلیا جو کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ائیرپورٹ سے ظاہر کی جارہی ہے۔گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں