ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں معذور خاتون سے زیادتی کا شرمناک واقعہ

 لاہور: تھانہ گجر پورہ کی حدود میں ہاتھوں پیروں سے معذور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے مثاترہ خاتون کے چچا شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،  ملزم صداقت نامی شخص کے گھر اسکی بیمار بیوی کی تیمارداری  کیلئے گیا تھا جس کے بعد  ملزم متاثرہ معذور خاتون کائنات کو گھر چھوڑنے گیا۔

واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے راستے میں موجود حویلی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 10 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ 15 اکتوبر کو درج ہوا،7 روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں