ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی معیشت کو کچھ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو کچھ نہیں ہوگا، مجھے اس وقت لایا گیا جب ملک کا ستیا ناس ہوچکا تھا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چار سال کی بدانتظامی کی وجہ سے مہنگائی ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے، پہلے بھی معیشت ٹھیک کی اب بہتر کرکے دکھائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہم نے اقتدارسوچ سمجھ کر سنبھالا،معیشت کے بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان کو بے شمار چیلجچز کا سامنا ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنامہ ڈرامہ سے ملکی معیشت متاثرہوئی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا  گھبرانے کی کوئی بات نہیں،پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،امید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، اسٹیٹ بنک اپنی ذمہ داری نبھائے گا، ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری اسٹیٹ بنک کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں