ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام ترکوششیں جاری رہیں گی،خرم دستگیر

احمدیار:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ عوام کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام ترکوششیں جاری رہیں گی حکومت عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے سابقہ حکمرانوں نے عوام کو جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کو بہت جلدمہنگائی کے بوجھ تلے سے نکال لیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ارادت شریف خاں کی رہائشگاہ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق پارلیمنٹرین رانا زاہد حسین خاں پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور وفادارتھے علاقہ کیلئے کی گئی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) تحصیل بھرکے عہدیداران بھی موجودتھے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایم این اے رانا اردات شریف خاں سے انکے والد سابق پارلیمنٹرین رانا زاہد حسین خاں کی وفات پرتعزیت بھی کی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں