ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

لاہور: آئرلینڈ ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

15 رکنی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

ون ڈے اسکواڈ میں کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہ حسن شامل ہیں۔سیریز میں 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں