ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے انسانیت سوز تشدد سے2مسلمان نوجوان شہید

نئی دہلی:بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا مسلمانوں پربلاجواز انسانیت سوز تشدد کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا۔بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے دکشنا کناڈا میں دو مسلمان لڑکوں کو ہندو انتہاپسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔دونوں مسلمان لڑکے رمیز الدین اور رفیق گلیوں میں گھوم کر بیڈ شیٹس فروخت کرتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ ہندو خواتین نے دونوں کو انتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا۔مسلمان لڑکوں کے انکار پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے دونوں کو گھیر لیا اور ان پر بدترین تشدد کیا۔

رمیز اور رفیق خوفناک تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔مسلمان لڑکوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی لیکن حسب معمول کسی تشدد کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں