ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مڈٹرم الیکشن سے قبل ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو قید و جرمانہ کی سزا

واشنگٹن: امریکا میں مڈٹرم الیکشن سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کو سزا مل گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی اور مشیر اسٹیو بینن کو کانگریس کی توہین کے جرم میں 4 ماہ قید اور ساڑھے 6 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے طلبی کے لیے جاری سمن کی حکم عدولی کی تھی اور اسٹیو بینن کیپٹل حملے کے لیے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ سابق صدر ٹرمپ کو بھی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی نے سمن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے لیے کارکنو ں کو اکسانے کا الزام ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا ہے کہ ری پبلکن کو انتخابات میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں