ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز فن ایلن کی آسٹریلیا کیخلاف دھواں دار بیٹنگ

سڈنی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلوی بولر کے خلاف نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز فن ایلن نے دھواں دار بیٹنگ کی۔

آئی سی سی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پہلے اوور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فن ایلن نے سپر 12 مرحلے کا ایک پرفیکٹ آغاز کر دیا ہے۔فن ایلن نے آتے ہی آسٹریلوی بولرز کو مشکل میں ڈال دیا اور زبردست چھکے اور چوکے مارے۔ انہوں نے محض 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

فن کو آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے ایک خوب صورت یارکر گیند سے بولڈ کر کے پویلین لوٹایا۔فن ایلن کے آؤٹ ہونے سے آسٹریلوی ٹیم نے کچھ سکھ کا سانس لیا،تاہم نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں ڈیون کانوائے اور کین ولیمسن نے کریز پر جم کر 13 اوورز میں ہی اسکور 125 تک پہنچا دیا ہے۔

کین کو آدم زمپا نے 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔دوسری طرف ڈیون کانوائے شان دار ففٹی بنا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں